نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی)ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی نے اشارہ دیا ہے کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران کھلاڑیوں اور کھیل عملہ کو اپنے ساتھ اپنے اہل خانہ کو لے جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔
بی سی سی آئی کے صدر سوربھ
گنگولی نے دی ایج اور سڈنی مارننگ ہیرالڈ کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ فیملی کو بھی اس دورے پر جانے کی اجازت ہوگی۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں ، کھلاڑیوں نے پہلے ہی بایو ببل (کھلاڑیوں کے کھیلنے کے اصولوں کے تحت محفوظ ماحول) میں رہنے کا اعلان کیا ہے۔