سڈنی، 26 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کو امید ہے کہ وہ آئندہ آئی پی ایل سیزن اور جون میں جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) فائنل کے لیے تیار ہو سکیں
گے۔
کمنز ٹخنے کی انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے تھے کیونکہ وہ ہندستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم وہ اگلے چند مہینوں میں مصروف سیزن کے دوران اپنی فٹنس کے حوالے سے پر امید
ہیں۔