احمد آباد، 5 مارچ (یواین آئی) وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (101) نے ہندوستان کی سرزمین پر اپنی پہلی اور مجموعی طور پر تیسری سنچری اسکور کرتے ہوئے ہندوستان کوانگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جمعہ کو نازک حالات سے نکال کر 89 کی اہم
برتری دلاکر مضبوط پوزیشن میں پہنچادیا۔
پنت نے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر (ناٹ آؤٹ 60) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 113 رن کی بیش قیمتی شراکت کرکے ہندوستان کو اس مقابلے میں ڈرائیور سیٹ پر پہنچادیا۔
پنت نے 118 گیندوں پر 101 رنز میں 13 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔