نئی دہلی،14 مارچ (یو این آئی) سابق ہندوستانی کرکٹر سنیل گاوسکرٹی 20 کرکٹ میں ہاردک پانڈیا کی کپتانی سے بہت متاثر ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ پانڈیا 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کل وقتی کپتان بن سکتے ہیں۔
اہم بات یہ
ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 17 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کپتان روہت شرما خاندانی وجوہات کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے۔ روہت کی غیر موجودگی میں پانڈیا کو مبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔