ممبئی، یکم جولائی (یو این آئی) سرکردہ بلے باز شیکھر دھون اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کی ہے بی سی سی آئی نے جمعرات کو یہ جانکاری دی کرکٹ ورلڈ کپ 2019
میں ہندوستان کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے والے دھون آخری بار فروری 2022 میں ہندوستان کے لیے کھیلے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انہیں صرف ایک میچ میں موقع دیا گیا۔
دھون نے اس میچ میں 10 (26) رن بنائے۔