بیونس آئرس/6جون(ایجنسی) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ارجنٹائنا نے اسرائیل سے فٹ بال میچ منسوخ کردیا ہے۔ پری ورلڈ کپ میچ ہفتہ کو مقبوضہ بیت المقدس میں ہونا تھا۔ اسرائیلی اخبار کےمطابق یہ فیصلہ ارجنٹائنا کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کیا۔ جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ارجنٹائنا کے صدر کو فون کرکے اس معاملہ میں مدد کی اپیل بھی کی۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس سے قبل 70 فلسطینی بچوں کےایک گروپ نے ارجنٹائنا کے فٹ بالر لیونل میسی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں بچوں نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
میچ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں ٹیڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جاناتھا جو 70 سال پہلے عرب اسرائیل جنگ میں تباہ ہو گیا تھا۔