ڈھاکہ 19 نومبر (یو این آئی) نچلے آرڈرکے بلے بازوں شاداب خان (ناٹ آؤٹ 21) اور محمد نواز (18 ناٹ آؤٹ) کے دو دوچھکوں کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں جمعہ کو چار گیند پہلے چاروکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل
کرلی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، پاکستان نے حسن علی (22 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی سے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 20 اوورز میں سات وکٹ پر 127 کے معمولی اسکور پر روک دیا۔
لیکن ہدف تک پہنچنے میں پاکستان کے پسینے چھوٹ گئے۔