the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریانے نریندر مودی سے مانگی مدد
ای سی بی کی تاحیات پابندی کو ہٹانے میں تعاون کی اپیل

پاکستان : پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی سی سی آئی سے مدد کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2012 میں ای سی بی (انگلینڈ کرکٹ بورڈ) نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔ دانش کنیریا نے نریندر مودی اور بی سی سی آئی سے اس پابندی کو ہٹانے میں مدد کرنےکی اپیل کی ہے۔
پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا گزشتہ چند ماہ سے اپنے بیانات اور ٹویٹس کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ایک نجی میڈیا ادارے سے خصوصی بات چیت میں دانش کنیریا نے کہا کہ میں وزیر اعظم مودی اور بی سی سی آئی سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ای سی بی کی جانب سے مجھ پر عائد پابندی کو ہٹانے میں میری مدد کریں۔
بات چیت کے دوران دانش نے پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر میں ہندو نہ ہوتا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف اپنے مذہب



کو کھیلوں سے بالاتر رکھا، اس لئے میں بہت سے معاملات میں پیچھے رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ لوگوں کی سفارشات پر قائم ہے اور وہاں ٹیلنٹ کی کوئی عزت نہیں ہے۔ انہوں نے بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان پر بورڈ اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے کئی بار اسلام قبول کرنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔
دانش کنیریا نے شاہد آفریدی پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھی کھلاڑی ان پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالتے رہے اور انہیں نماز پڑھنے کو کہا۔ اس دوران انہوں نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انضمام الحق ٹیم میں تھے سب ٹھیک تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے ساتھی کھلاڑیوں کے برعکس شعیب اختر نے ہمیشہ ان کی حمایت کی اور کہا کہ آپ کو صرف اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔
دانش نے کہاکہ اگر ممکن ہو تو میں ہندوستان ضرور آنا چاہوں گا۔
دانش کنیریا نے یہ بھی کہا کہ اگر ممکن ہو تو وہ ہندوستانی شہریت لینا چاہیں گے اور ہندوستان آکر رہنا چاہیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی بھی تعریف کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.