: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
روم، 05 مارچ (یو این آئی) اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اٹلی گئے پاکستانی باکسر زوہیب رشید اپنے ساتھی کھلاڑی کے بیگ سے پیسے چرانے کے بعد لاپتہ ہیں پاکستان امیچور باکسنگ فیڈریشن نے منگل کو یہ اطلاع دی میڈیا رپورٹس کے مطابق
فیڈریشن کے ایک سینئر عہدیدار نے آج یہاں بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کو اس واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس معاملے پر پولیس رپورٹ بھی کر دی گئی ہے نیشنل فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ناصر احمد نے کہا کہ زوہیب رشید کا یہ عمل وفاق اور ملک کے لیے انتہائی شرمناک ہے۔