کولکتہ، 31 اکتوبر (ذرائع) ورلڈ کپ 2023 پاکستان نے ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 31ویں میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی اپنی تیسری جیت درج کر لی ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ میں مسلسل چار شکستوں کا سلسلہ توڑ دیا ہے۔
بنگلہ دیش نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے آئی بنگلہ دیش کی اننگز ڈگمگا گئی اور ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 45.1 اوورز میں 204 رنز کے
سکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ (56) نے نصف سنچری کھیلی۔ ان کے علاوہ لٹن داس نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور کپتان شکیب الحسن نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ جس کے جواب میں عبداللہ شفیق اور فخر زمان کی اوپننگ جوڑی نے پاکستانی ٹیم کو شاندار آغاز کیا۔
دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت داری کی۔ پاکستان نے ہدف صرف 32.3 اوورز میں حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیش اس شکست کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔