کراچی/31جنوری(ایجنسی) بین الاقوامی تجربے سے محروم پاکستان کی ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی mahoor-shahzad مہور شہزاد نے اپنے ملک کے کھیل حکام سے اپیل کی ہے کہ بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو کوچنگ اور مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ہندوستان بھیجا جائے، لاہور میں قومی چیمپئن شپ کا واحد خطاب جیتنے والی مہور نے کہا کہ ہندوستان نے بیڈمنٹن میںکافی کافی پیش رفت کی ہے.
ہور نے 2017 ء میں اسلام آباد میں ہوئے انٹرنیشنل ایونٹ میں سنگل زمرہ کا خطاب جیتا تھا اور انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی ایشین گیمز اور دولت مشترکہ کھیلوں میں کی تھی۔ انہوں
نے کہا کہ لیکن ان کا خواب ٹوکیو کے ہونے والے اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنا ہے۔ مہور نے کہا کہ اس وقت وہ ٹاپ 200 بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی ہیں اور انہیں اولمپک کوالیفائی کیلئے ٹاپ 70 کے ہونا ضروری ہے۔