کراچی، 17 دسمبر (یو این آئی) کپتان بابر اعظم (79) اور سلامی بلے باز محمد رضوان (87) کی طوفانی اننگز کی بدولت پاکستان نے جمعرات کو کراچی میں ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ہائی اسکورنگ ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے کلین سویپ سے بچنے کے لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا بلے بازوں نے بھرپور بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز
میں تین وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا شاندار اسکور بنایا لیکن جواب میں پاکستان نے 18.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
پاکستان کی اس جیت کے ہیرو بابر اعظم اور محمد رضوان تھے۔
دونوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی طرح اس میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 158 رنز کی زبردست شراکت داری کی۔