ڈھاکہ، 22 نومبر (یو این آئی) سلامی بلے باز حیدر علی (45) کی شانداراننگز اور نوجوان تیز گیند باز محمد وسیم جونیئر 15 رن پر دو وکٹ ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت پاکستان نے پیر کے روز تیسرے اور آخری ٹی 20 مقابلے میں بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں پانچ
وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کو تین۔ صفر سے کلین سوئپ کرلیا۔
پاکستان کی ٹیم نے پہلے گیندبازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رن ہی بنانے دیا اور جواب میں 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا کر میچ جیت کر سیریز میں کلین سویپ کی۔