لاہور، 10 دسمبر (ایجنسی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میری وجہ سے اگر پاکستان ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو قیادت چھوڑ دوں گا۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد کے بیان کے
بعد ان کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ سرفراز احمد کی اب تک کی کارکردگی بہت اچھی ہے اور ان کے علاوہ ابھی کپتانی کےلئے کوئی اور دوسرا کوئی موجود نہیں ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انہیں اگر لگا کہ پاکستان ان کی وجہ سے ہاررہا ہے تو وہ خود بھی کپتانی چھوڑ دیں گے۔