اسلام آباد، 17 دسمبر (یو این آئی) پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر نے جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کی اطلاع دی۔
پی
سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’’عامر نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سے کہا ہے کہ وہ اب انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے اور نہ ہی انہیں مستقبل کے بین الاقوامی دورے کے لئے ان کا انتخاب کیا جائے۔