راولپنڈی، 10 فروری (یو این آئی ) نسیم شاہ (26 رن پر چار وکٹ) اور یاسر شاہ (58 رن پر چار وکٹ) کی شاندار بولنگ سے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے ہی دن پیر کو بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں 168 رنز پر سمیٹ کر میچ اننگز اور 44 رنز سے جیت لیا اور سیریز میں 1-0 کی
برتری حاصل کرلی۔
نسیم نے 8.2 اوور میں 26 رن پر چار وکٹ لئے اور یاسر نے 17.2 اوور میں 58 رن دے کر چار وکٹ اور بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو مکمل طور جھنجھوڑ دیا۔
دونوں گیند بازوں کی خطرناک گیند بازی کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔