دبئی ، 13 اکتوبر (یواین آئی) اویس خان اور وینکٹیش ایئر کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مکمل ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رہنے کے لیے کہا ہے تاکہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے دوران انہیں ہندوستانی ٹیم
میں شامل کیا جاسکے۔
اویس خان اور وینکٹیش ایئر کو عمران ملک کے ساتھ نیٹ بالر کے طور پر شامل کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ یہ تمام کھلاڑی اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ نہیں ہیں ، جس میں فی الحال شریس ایئر، شاردل ٹھاکر اور دیپک چاہار شامل ہیں۔