دبئی ، 12 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کیپٹلز کے فاسٹ بالر اشانت شرما اپنی بائیں پسلی میں چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل -13 سے باہر ہوگئے ہیں۔
دہلی کیپٹلز نے پیر کو ایک بیان جاری
کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو دبئی میں ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران اشانت کو بائیں پسلی میں شدید درد ہوا تھا۔
تفتیش کے بعد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اندرونی عضلات میں کھنچاؤ ہوا ہے۔