ابوظہبی ، 07 نومبر (یواین آئی)سن رائزرس حیدرآباد سے آئی پی ایل ایلیمینیٹر میں چھ وکٹوں سے شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعدرائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہم میچ جیتنے کے لئے اتنا اسکور نہیں کرسکے اور اس ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی ایسی نہیں تھی جو ہم فائنل
میں پہنچنے کی توقع کرسکتے تھے۔
جمعہ کے روز حیدرآباد نے بنگلور کو سات وکٹوں پر 131 رنز پر روکنے کے بعد 19.4 اوور میں چار وکٹوں پر 132 رنز بناکر جیت حاصل کرلی تھی۔
اس شکست کے ساتھ ہی بنگلور کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی اور وراٹ کا مسلسل آٹھویں سال اپنی کپتانی میں خطاب سے ہاتھ خالی رہ گیا۔