ٹوکیو، 30 اگست (یواین آئی) ہندوستانی پیرا ایتھلیٹوں کے لئے ٹوکیو پیرالمپک میں پیر کا روز کافی شاندار رہا اور کھلاڑیوں نے ملک کے لئے طلائی ، چاندی اور کانسہ کے تمغے جیتے 19 سالہ اونی لیکھڑا نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ 1 مقابلے میں 249.6 کے عالمی ریکارڈ اسکور کی برابری کرتے ہوئے
ہندوستان کو ٹوکیو پیرالمپک کا پہلا طلائی تمغہ دلایا۔
وہ ساتویں نمبر پر رہتے ہوئے فائنل میں پہنچی تھیں لیکن فائنل میں انہوں نے واقعی کمال کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
یوگیش کتھونیا نے مردوں کے ڈسکس تھرو-ایف 56 ایونٹ میں 44.38 میٹر کے سیزن کے بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔