ممبئی، 24 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی رکن نیتا امبانی نے منگل کو کہا کہ ملک میں اولمپک تحریک کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
اوڈیشہ میں آئی او سی کے ذریعہ ہندوستان کے پہلے 'اولمپک ویلیو ایجوکیشن پروگرام' (او وی ای پی) کے آغاز پر بات کرتے
ہوئے محترمہ امبانی نے کہا کہ اولمپکس کی بنیادی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام تعلیم اور کھیلوں کی دوہری طاقتوں کو یکجا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اولمپک کمیٹی نے اس تعلیمی پروگرام کو نوجوانوں کو اولمپک اقدار، احترام اور دوستی سے متعارف کرانے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔