نئی دہلی، 07 نومبر (یواین آئی) دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اپنے شاندار کیریر میں چھٹی مرتبہ سال کا اختتام نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر کریں گے اور اس معاملے میں انہوں نے امریکہ کے پیٹ سمپراس کی برابری کرلی ہے۔
جوکووچ کو 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن کے رافیل نڈال سے ہی خطرہ تھا لیکن نڈال نے
اگلے ہفتہ صوفیا میں ہونے والے اے ٹی پی ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد جوکووچ کا سال کا اختتام نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر یقینی ہوگیا ہے۔
سمپراس کو جوکوچ بچپن سے اپنا آئیڈیل مانتے ہیں اور انہیں اے ٹی پی کے ایک بیان میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنے بچپن کے ہیرو کے ریکارڈ کی برابری کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔