ایڈیلیڈ، 11 جنوری (یو این آئی ) دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ہفتہ کو ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا۔
سڈنی میں اے ٹی پی کپ میں جوکووچ کی قیادت والی
سربیا کی ٹیم فی الحال دوڑ میں سب سے آگے چل رہی ہے، لیکن اسٹار کھلاڑی کے برسبین انٹرنیشنل سے ہٹ جانے پر ٹورنامنٹ کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔
حکام نے جوکووچ کے ٹورنامنٹ سے ہٹنے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی ہے۔