میلبورن، 4 جنوری (یو این آئی) عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ شرائط میں رعایت کی اجازت ملنے کے بعد سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
جوکووچ نے منگل کو ایک ٹویٹ میں اپنے ایئرپورٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میں نے بریک کے دوران اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین معیاری وقت گزارا اور
آج میں شرائط میں چھوٹ کی اجازت کے ساتھ آسٹریلیا جا رہا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ جوکووچ اس سے قبل سڈنی میں اے ٹی پی کپ میں حصہ لینے والی سربیا ٹیم سے بغیر کسی وضاحت کے دستبردار ہو گئے تھے، جس سے یہ قیاس آرائیاں مزی بڑھ گئی تھیں کہ جوکووچ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں آسٹریلین اوپن میں حصہ نہیں لیں گے، جس کاانعقاد 17 سے 30 جنوری تک میلبورن پارک میں ہونا ہے۔