ممبئی 28 جون (یواین آئی) قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اورہندوستان اے کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈکوچ سری لنکا دورے پرجارہے راہل دراوڑ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بہترین مجموعہ کے ساتھ سیریز جیتنا ان کا مقصد ہے، جس کے سبب کچھ نوجوانوں کو الیون میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا ہے انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ دورہ میدان پر اترنے والے کھلاڑیوں میں سے
کچھ کے لئے سلیکٹروں کے دروازے پر دستک دینے کے لئے ایک اچھے موقع کے طورپر کام کرے گا، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں قدم رکھنے والے کرکٹروں کے لئے میک-یا بریک جیسی صورت حال ہوگی۔
انہوں نے ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے کہا، ’’حالانکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہندوستان کے لئے ٹی-20 عالمی کپ کھیلنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں کو بریک ملنے کی صورت حال ہو۔