پیونگ یونگ، 6اپریل(یواین آئی)شمالی کوریا نے رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شرکت سے انکار کردیا ہے شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق ’کووڈ19 ‘کےپھیلاؤ اور اپنے ایتھلیٹ کی حفاظت کے پیش نظر شمالی کوریا نے رواں بر س ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں شرکت سے معذرت کر لی ہے
شمالی کوریا کی وزارت کھیل نے یہ فیصلہ ’کووڈ19 ‘کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے کیا ہے۔
جاپان کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں لیکن وہ اولمپک اور کووڈکو کنٹرول کرنے کی تیاریاں جاری رکھیں گے ۔
اولمپک2020 گزشتہ سال ’کووڈ19 ‘ کی وجہ سے ہی ملتوی کردیئے گئے تھے۔