نیویارک، 10 ستمبر (یو این آئی) نوجوان کینیڈین ٹینس کھلاڑی لیلا فرنانڈیز یہاں جمعرات کی رات خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں بیلاروس کی عالمی نمبر دو آریانا سبالینکا کو شکست دے کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔
عالمی نمبر 73 ٹینس کھلاڑی
لیلا نے یو ایس اوپن میں اپنی موثرکارکردگی جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میچ میں آریانا کو 7-6، 4-6، 6-4 سے شکست دی۔
انہوں نے اب چیمپئن خطاب کی دعویدار ٹاپ فائیوکھلاڑیوں کو ہرادیا ہے، جس میں دفاعی چیمپئن جاپان کی ناومی اوساکا اور پانچویں نمبرکی کھلاڑی یوکرین کی ایلینا سویتولینا شامل ہیں۔