ٹوکیو، 26 فروری (یو این آئی) چین میں پھیلے خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال جولائی کے آخر میں شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس پر ابھی سے خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں لیکن بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او سی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کھیلوں کے لئے تیاریاں منصوبہ کے مطابق چل رہی ہیں اور باقی
سب کچھ صرف قیاس آرائیاں ہیں۔
آئی او سی کے ترجمان نے کہا کہ ’’ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی آئی او سی اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے ساتھ اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔
اس وقت کورونا وائرس کو لے کر کھیل پر بحران کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ صرف قیاس آرائی ہے‘‘۔