نئی دہلی، 20مارچ (یو این آئی) ہندستانی مکہ بازوں نکھت زرین (51کلوگرام) اور گورو سولنکی (57کلوگرام) کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد ترکی کے استمبول میں جاری بوسفورس مکہ بازی ٹورنامنٹ میں ہندستان کا چیلنج ختم ہوگیا۔
دونوں کو کانسہ کا تمغہ ملا۔
پری کوارٹر فائنل مقابلے میں عالمی فاتح روس
کی پیلٹسیوا اکٹیرینا اور کوارٹر فائنل مقابلے میں دو بار کی عالمی چیمپئن قزاقستان کی نجیم کجائبے کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچی ایشیائی چیمپئن شپ میں کانسہ کی فاتح نکھت زرین کا سیمی فائنل میں 2019کی عالمی چیمپئن ترکی کی سلور میڈلسٹ بسنیز کارکی گولو سے سامنا ہوگا اور نکھت کو اس مقابلے میں 0-5سے شکست ملی۔