نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی باکسر نکہت زرین (51 کلوگرام) نے ٹوکیو اولمپکس كواليفائرس میں داخلے کے لئے ایم سی میری کوم کے ساتھ ٹرائل باؤٹ نہیں کرانے کے ہندستانی باکسنگ یونین کے فیصلے کے خلاف تشویش ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو کو خط لکھا
ہے۔
وزیر کھیل کو خط لکھ کر انہوں اگلے سال اولمپکس كواليفائرس کے لئے ہندستانی ٹیم کو منتخب کرنے سے پہلے میری کوم کے خلاف ٹرائل باؤٹ لڑنے کا مطالبہ کیا ۔
زرین نے لکھاکہ سر منصفانہ رہنا کھیل کا بنیادی اصول ہے اور تمام کھلاڑیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر بار خود کی قابلیت ثابت کریں۔