ویلنگٹن، 12 دسمبر (یواین آئی) مڈل آرڈر کے بلے باز ہینری نکولس کی 174 ر ن کی شاندار اننگز اور تیزگیندباز کائل جیمسن (34 رن پر پانچ وکٹ) کی شاندار کارکردگی سے میزبان نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے دوسرے دن سنیچر کے روز فالوآن کے لئے
مجبور کردیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے کل کے چھ وکٹ پر 294 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 114 اوور میں 460 رن بنائے۔
ویسٹ انڈیز نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 54 اوور میں صرف 124 رن کے اسکور پر آٹھ وکٹ گنوا دیئے اور ٹیم فالو آن کے بحران میں پھنس گئی ہے۔