بنگلور، 18 جولائی (ایجنسی) مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم 2020 ٹوکیو اولمپکس کے کوالیفائنگ مقابلوں کے لیے کمر کس چکی ہے اور انہیں اس بات کی فکر نہیں ہے کہ ان کے مد مقابل ٹیم کون ہوں
گی۔
ہندستانی ٹیم کے لیے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں اور اس کا کور گروپ مسلسل اپنی کمزوریوں اور طاقت پر کام کر رہی ہے۔ کپتان من پریت نے اولمپکس کوالیفائنگ کی تیاریوں کے متعلق کہا کہ ہمارے لیے اگلے تین ماہ کافی اہم ہونے والے ہیں۔