نئی دہلی ، 04 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ اور خواتین ٹیم کی کپتان رانی کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں اب 200 دن باقی ہیں اور یہ 200 دن ہمارے لئے بہت اہم
ہیں۔
اولمپکس کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے 2021 تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
اس سال جولائی اگست میں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کیا جائے گا۔