: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ویلنگٹن/22جنوری(ایجنسی) پاکستان کو 5 میچوں کی ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد اب نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹم ساؤتھی نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے صرف 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کی مدد سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پیر کو کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویسٹ پیک میدان پر کھیلے گیے اس میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری پاکستانی ٹیم کی باری محض 105 رنز پر سمٹ گئی۔ میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بناتے ہوئے اس ہدف کو پورا کرلیا۔
پاکستان کی شروعات ہی بے حد
خراب رہی۔ 50 کے سکور سے قبل ہی اس نے اپنے 7 وکٹ گنوادیے۔ ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اسکور کھڑا کرنے والے بابر اعظم نے 41 رنز بنائے اور آخر تک ٹیم کو سنبھالنے کی کوسش کرتے رہے۔
دیگر کسی بھی بلے باز نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ بابر کے علاوہ حسن علی نے 23 رنز بنائے۔ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز دو ہندسی عدد بھی پار نہیں کر سکا۔
نیوزی لینڈ کے لیے اس باری میں ساؤتھی کے علاوہ سیتھ رانس نے بھی 3 وکٹ چٹکے۔ مشیل سینٹنر نے دو وکٹ حاصل کیے۔ انارو کچن اور کولین مونرو ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ نے 3 کے کل اسکور پر مارٹل گپٹل کو کھودیا۔ ان کے بعد گلین فلیپ نے بھی صرف 3 رن بنا کر پویلین کی راہ دیکھی۔