ڈبلن/14جون(ایجنسی) نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم کی اوپننگ بلے باز آمیلیا کر نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ڈبل سنچری بنانے والی نیوزی لینڈ کی پہلی اور دنیا کی دوسری کرکٹر بن گئیں۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بالرز کی خوب خبر لیتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی۔
آمیلیا کر نے 232 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا آسٹریلین کرکٹر بلینڈا کلارک کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔