سیمی فائنل کی امیدیں برقرار
بنگلور، حیدرآباد، 4 نومبر (ذرائع) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلورو میں اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان سمیت چار ٹیموں کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں زندہ ہیں۔ نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 25.3 اوورز میں 1
وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ رک گیا اور بالآخر شروع نہ ہوسکا اور میچ منسوخ کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے اس میچ میں فخر زمان نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ پر بارش کا خطرہ تھا اور ایسی صورت حال میں پاکستان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی ایل ایس طریقہ سے ٹیم کے اسکور پر آگے رہنا یقینی بنایا۔ پاکستان کی اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا، افغانستان، انگلینڈ اور ہالینڈ کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی زندہ ہیں۔