ویلنگٹن، 26 مارچ (یواین آئی) ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر کے بلے بازوں ڈیون کانوے (126) اور ڈیرل مشیل (100) کی سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو یہاں تیسرے اور آخری ون ڈے مقابلے میں 164 رن سے شکست دے کر 0-3 سے کلین سویپ کرکے سیریز جیت لی۔
ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ
نے 50اوور میں چھ وکٹوں پر 317 رنز کا مضبوط اسکوربنایا ، جس میں کانوے اور مشل نے اہم شراکت کی جبکہ بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم 42.4 اوور میں 154 رنز پر سمٹ گئی ۔
کانوے نے جہاں 17 چوکوں کی مدد سے 110 گیندوں میں 126 رن بنائے ، ڈیرل مشل نے 92 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 100 رنز بنائے۔