لندن، 15 جولائی (ایجنسی) انگلینڈ کے ہاتھوں آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل کے انتہائی قریبی مقابلے میں باؤنڈري کاؤنٹ کی بنیاد پر ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ خطاب کے
اتنے قریب آکر ہارنا انتہائی افسوسناک ہے۔
مین آف دی ٹورنامنٹ منتخب ولیمسن نے اتوار کو کہاکہ یہ محض ایک رن کی بات نہیں ہے۔
مقابلے میں بہت چھوٹی چیزیں تھیں جو ہم نے دیکھی ہیں۔