ویانگارئی، 17 دسمبر (یواین آئی) تیز گیندباز ایڈ نٹل (54 رن پر پانچ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کے دم پر نیوزی لینڈ اے نے اکلوتے چار روزہ نان آفیشیل ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو پاکستان اے کی پہلی اننگ 194 رن پر
ڈھیر کردی ہے۔
پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے 172 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے۔
پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ ایک وکٹ پر 23 رنز بنا چکا ہے اور اس وقت 171 رن پیچھے ہے۔