بینکاک/18اپریل(ایجنسی) نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹر hayley-jensen ہیلی جینسن اور آسٹریلیائی گھریلو ٹیم ملبورن اسٹارس کی گیند باز nicola-hancock نکولا ہینکاک نے شادی کرلی ہے۔ ان دونوں ہی کھلاڑیوں کی شادی گزشتہ ہفتہ ہوئی ، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔ ملبورن اسٹار نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ سے ان دونوں کھلاڑیوں کو شادی کی مبارکباد دی ہے ۔
آپ کو بتا دیں
کہ ہیلی جینسن نیوزی لینڈ کی تیز گیند باز ہیں ، جو کیوی ٹیم کیلئے سات ون ڈے اور 20 ٹی 20 میچ کھیل چکی ہیں۔ وہیں آسٹریلیا کی نکولا ہینکاک نے اب تک انٹرنیشنل ڈیبیو نہیں کیا ہے ، لیکن وہ ملبورن اسٹارس کیلئے بگ بیش لیگ میں کھیلتی ہیں۔
یاد دلا دیں کہ اس سے پہلے بھی جنوبی افریقہ خاتون ٹیم کی آل راونڈر ڈین وین نکرک اور تیز گیند باز ماریجانے کیپ نے گزشتہ سال جولائی میں شادی کی تھی ۔