ویلنگٹن ، 14 دسمبر (یواین آئی) نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز پیر کے دن ویسٹ انڈیز کو اننگ اور 12 رن سے شکست دے دی تیز بولر ٹرینٹ بولٹ (96 رن پر تین وکٹ) اور نیل ویگنر (54 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک بولنگ سے دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت
کر کلین سوئپ کردیا۔
نیوزی لینڈ کو اس جیت سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں مجموعی طور سے 120 پوائنٹس ملے۔
ونڈیز نے چوتھے دن چھ وکٹوں پر 244 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن اننگز کی شکست سے بچ نہ سکا اور ان کی اننگز 317 رنز پر ختم ہوگئی۔