نیوزی لینڈ/6جنوری(ایجنسی) نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی ہوئی پاکستانی ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات
کھلاڑیوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ اکتیسویں اوور میں خراب موسم کی وجہ سے میچ ختم کر دیا گیا۔ پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس اصول کے تحت جیتنے کے لیے اس اوور میں227 رنز پر ہونا چاہیے تھا مگر اُس کا اسکور166 تھا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 82 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے تھے۔