ڈونیڈن، 07 مارچ (یو این آئی) ایمی سیٹرتھویٹ (25 رن پر 3 وکٹ) کی خطرناک گیندبازی اور سوزی بیٹس (79) اور امیلیا کیر (47) کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پیر کے روز بنگلہ دیش کو یک طرفہ انداز میں9 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ 2022 میں پہلی جیت درج کی ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم بارش
سے متاثرہ 27 اوور میں نیوزی لینڈ کی خطرناک گیندبازی کے سامنے آٹھ وکٹ پر 140 رن ہی بناسکی۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے بیٹس اور امیلیا کی شاندار اننگز سے 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنا کر باآسانی میچ جیت لیا۔
بیٹس نے 68 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے جبکہ امیلیا نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔