کرائسٹ چرچ ، 10 اگست (یو این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئندہ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
کین ولیمسن کی قیادت میں اس ٹیم
میں اسٹار گیندباز اور سٹار بلے باز موجود ہیں۔
گیندبازی گروپ میں تجربہ کار لیگ اسپنر ایش سوڑھی ، بائیں ہاتھ کے اسپنر مشل سینٹنر اور تیزگیندباز ٹم ساؤتھی بھی شامل ہیں ، جو آئی سی سی ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔