ممبئی، 15 مارچ (یو این آئی) میرلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اس ماہ کے شروع میں کھیل کے ضوابط میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس میں کیچ آؤٹ ہونے پر میدان میں آنے والے نئے بلے باز کو ہی اسٹرائک
پر آناہوگا۔
اس سے قبل اگرکیچ ہونے سے پہلے پچ پر موجود دونوں بلے باز ایک دوسرے کو کراس کرجاتے تھے، تب نان اسٹرائک اینڈ کے بلے باز کو اسٹرائک مل جاتی تھی۔
لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔