ممبئی، 24 مارچ (یو این آئی) جے ایس ڈبلیو-جی ایم آر کی مشترکہ ملکیت والی دہلی کیپٹلز فرنچائز نے ٹاٹا آئی پی ایل 2022 سیزن کے لیے اپنے کوچنگ عملے میں دو نئے چہرے شامل کیے ہیں۔
ہندوستان کے سابق تیز گیند باز اجیت اگرکر اور
آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے اس نئے سفر کے بارے میں اپنے تجسس کا اظہار کیا ہے۔
دہلی کیپٹلس کے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے پہلے چند دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اگرکر نے کہاکہ دہلی کیپٹلس کیمپ میں رہنا بہت اچھا تجربہ رہا ہے۔