یوٹریکٹ ، 5 جون (یو این آئی) تیزگیندبازوں جوش لٹل (39/4) اور کریگ ینگ (18/4) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت آئرلینڈنے ہالینڈ کے خلاف یہاں دوسرے ون ڈے میں بڑی جیت حاصل کرکے تین میچوں کی اس
سیریز میں 1-1 کی برابری کرلی۔
اس جیت میں کپتان اینڈریو بالبرنی (63) اور تجربہ کار اوپنر پال اسٹرلنگ (52) کاتعاون بھی اہم رہا۔
ان دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 82 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔