ویلنگٹن ، 27 فروری (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے گیند باز نیل ویگنر نے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد منگل کو بین الا قوامی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
کیا۔
نیوزی لینڈ کے سلیکٹرزنے ویگنر کو بتایا کہ انہیں آسٹریلیا کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب نہیں کیا جائے گا۔ نیل ویگنر نے آج یہاں پر یس کا نفرنس میں ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔