نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی ) نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے مشن اولمپک سیل (ایم اوسی ) نے جمعرات کو ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی
کو ور تانے ، فن لینڈ میں تربیت دینے کی تجویز کو منظوری دے دی۔
نیرج کو جون
میں عالمی ایتھلیٹکس کے کئی گولڈ لیول مقابلوں میں حصہ لینا ہے، جس کے لیے انہوں نے فن لینڈ کے کو در تانے اولمپک ٹریڈنگ سینٹر میں تیاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائمنڈ لیگ 2022 کا خطاب جیتنے والے نیرج نے پچھلے سال بھی اسی تربیتی منصوبے پر عمل کیا تھا۔