بھونیشور، 15 مئی (ذرائع) موجودہ اولمپک اور عالمی چیمپئن نیرج چوپڑا نے فیڈریشن کپ 2024 میں مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ نیرج نے بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں 82.27 میٹر کی تھرو کیا تھا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا-
نیرج چوپڑا تین سال بعد ہوم ٹریک پر اترے تھے- نیرج نے اس سے پہلے سال 2021 میں اسی ایونٹ میں 87.80 میٹر کا تھرو
کرکے گولڈ میڈل جیتا تھا۔
پچھلے ہفتے، نیرج 88.36 میٹر کے تھرو کے ساتھ دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں دوسرے مقام مقم پر رہے تھے- مداحوں کی نظریں نیرج پر تھیں۔
نیرج طویل عرصے سے 90 میٹر کے نشان کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے- لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوپارہے ہیں- نیرج کی کوشش خود کا قومی ریکارڈ جو 89.94 میٹر کا ہے اسکو توڑنے کی تھی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔